ٹی ایم او کے گاڑیوں اور ملازمین کا غلط استعمال،چترال ٹاون گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پی ٹی آئی کےدیرینہ کارکنان سلطان محمد شیر اور پیر کرم الٰہی قادری نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ۔ ضلع چترال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں۔ خاص کر چترال بازار کے آس پاس، محکمہ تعلیم کے دفتر ، پی آئی اے چوک چترال، اورشاہی مسجد کے سامنے ہر طرف گندگی کے ڈھیر نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ مگرمحکمہ ٹی ایم او کی گاڑیاں اور ملازمین اپنے فرض منصبی سے غافل دوسرے محکموں میں تعمیرات کے کاموں میں لگے ہو ئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ میونسپل کمیٹی کی گاڑیاں اور ملازمین چترال بازار اور چترال کے مضافات میں صفائی کے لئے استعمال ہو اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو چاہیئے کہ اپنے محکمہ سے متعلق ڈیوٹی اسر انجام دیں۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ کوڑا کرکٹ تلف کر نے لئے معقول بندوبست کریں۔ اگر محکمہ میو نسپل کمیٹی چترال بھی ٹھیکہ داری میں مصروف رہا تو ضلع چترال میں صفائی کی فقدان کی وجہ سے کئی وبائی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیداہوگا۔جس کی زمہ داری محکمہ میونسپل کمیٹی پر عائد ہوگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔