تازہ ترین

وقت کی تنظیم کار کے حوالے سے ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کا آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ میں لیکچر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ دنوں آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال میں وقت کی تنظیم کار کے عنوان سے  طلبہ کے لیے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ، جس میں معروف ماہر تعلیم،محقق اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے موجودہ حالات کے تناظر میں وقت کی تنظیم اور وقت کی اہمیت پر طلبہ سے خطاب کیا۔


لیکچر کےدوران آغا خان ایجوکشن سروس چترال کے جنر ل منیجر بریگڈئر ریٹائرڈ خوش محمد  نے  بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول  سے ہوا۔ ادارہ ہذا کے پرنسپل  نے  تقریب کے  خاص مقرر عنایت اللہ فیضی صاحب  کو خوش آمدید کہا ۔

گیسٹ اسپیکر جناب عنایت اللہ فیضی صاحب نے انتہائی جامع انداز میں طلبہ کو وقت کی اہمیت اور  کامیاب وقت کی تنظیم کے حوالے سے خطاب  کرتے ہوئے  کہا کہ  ہمیں سب سے پہلے ان  عناصر کا پتہ لگانا  ہوگا جو ہمارے وقت پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔تب جاکے ہم وقت کی صحیح تنظیم کر سکیں  گے۔لیکچر کے اختتام پر  طلبہ نے موضوع سے متعلقہ سوالات کیے اور فاضل مقرر نے تسلی بخش جوابات دیا۔

اختتام تقریب آغاخان ایجو کیشن سروس چترال کے جی ایم بریگڈئیر ریٹائرڈ خوش محمد صاحب نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا ۔  اورڈاکٹر صاحب کی زندگی کو  نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل   قرار دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق