چترال میں دو دنوں سے مسلادھار باشوں کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں دو دنوں سے مسلادھار باشوں کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔ جبکہ ضلع کے طول و عرض میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دریائے چترال اور ندی نالوں میں غیر معمولی طغیانی آئی ہے ۔ کئی مقامات پر گذشتہ سیلاب کے بعد جو رابطہ پُل تعمیر کئے گئے تھے ۔ سیلاب کی نذر ہو گئے ۔ گرم چشمہ کے علاقہ گبور پوہت میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ ایک شخص اسلام خان ولد وورکوٹ جان بحق ہوا ۔ اسی طرح چترال شہر کے مقام ٹھینگ شین میں پہاڑی تودہ مکان پر گرا ۔ جس کے نتیجے میں امیرزمان کی بیوی اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں ۔ جنہیں چترال سکاؤٹس ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ مسلسل بارشوں سے چترال بونی روڈ گرین لشٹ کے مقام پرپہاڑی پتھر گرنے اور زئیت نالے میں سیلاب سے بلاک ہو چکا ہے ۔ لینڈ سلائڈنگ ، پہاڑی تودہ گرنے اور نالے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے لاسپور روڈ ، مستوج روڈ ، تورکہو روڈ بلاک ہو چکے ہیں ۔ جبکہ موڑکہو روڈ موژگول اور وریجون کے مقامات پر نالے میں سیلاب آنے کے باعث آمدورفت کیلئے بند ہو چکی ہے ۔ بونی کے گاؤں نیوزان ٹیک پر مسلسل پہاڑی تودے گر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ چھ خاندان نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ شاگرام ، شیجولی میں سیلاب اور ورکوپ میں پہاڑی تودہ گرا ہے ۔ اور روڈ بند ہے لواری ٹنل کے مقام زیارت میں بھی سیلاب اور لواری ٹنل کے دیر سائڈ پر مینہ خوڑ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے چترال پشاور روڈ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے ۔ اور لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی سامبو کی گاڑیوں کی نقل وحمل ر ک گئی ہے ۔بارشوں سے ایک مرتبہ پھر اتوار کی صبح نیشنل گرڈ کی بجلی دیر سائڈ پر منقطع ہو چکی ہے ۔ اور چترال شہر اندھیروں میں ڈوب چکا ہے ۔ کالاش ویلی روڈایک فرلانگ ایریا میں مکمل طور پر ملیامیٹ ہو گیا ہے ۔ اور اوپر سے پہاڑی پتھر گرنے کی وجہ سے لوگوں کوپیدل چلنے میں بھی جانی خطرے کا سامنا ہے ۔ چترال شہر کے موڑین گول ، چترال گول ، ایون گول سمیت بالائی چترال کے کئی نالوں کے پانی میں غیر معمولی طغیانی آئی ہے ۔ جس سے دریائے چترال کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ بارشوں سے کچے اور بغیر ٹین کے مکانات کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ خاص کر گذشتہ زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں کو انتہائی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ بارشوں سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں جلانے کی لکڑی کی قلت کا سامنا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔