کسٹم ایکٹ واپس نہ لینے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا ۔آل پارٹیر چترال اور سول ساسائٹی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) آل پارٹیز چترال اور سول سوسائٹی کے تمام اداروں نے ملاکنڈ ڈویژن بشمول چترال کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے ۔کہ ایکٹ واپس نہ لینے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ پیر کے روز ضلع کونسل ہال چترال میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کی زیر صدارت موجودہ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس ہوا ۔ جس میں چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین ضلع ، تحصیل اور ویلج کونسل کے ممبران ، ایمپلائز ایسوسی ایشنز کے عہدہ داروں ،سول سوسائٹی کے نمایندگان نے شرکت کی ۔ جس میں متفقہ طور پر اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ مالاکنڈ دویژن اور چترال گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی ،سیلاب اور زلزلے کی زد میں ہے ۔ یہاں تمام کاروباری ،زرعی نظام بُری طرح متا ثر ہو چکا ہے ۔ بے روزگاری اور تباہ حال انفراسٹرکچر کی وجہ سے لوگ موت وحیات کی کشمکش میں زندگی گذار رہے ہیں ۔ ایسے وقت میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ مردے سے خون طلب کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی طور پر قابل افسوس ہے ۔ کہ ایسے وقت میں لوگوں پر مزید بوجھ ڈال کر اُنہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ جبکہ وہ زندگی کی بازی جیتنے کیلئے نامساعد حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ تعلیم ،صحت کی سہولیات کا فقدان اور روزگار کے مواقع نہیں جبکہ رہی کسر سیلاب و زلزلے نے پوری کر دی ہے ۔ پورے ضلع میں ایک کلومیٹر پختہ سڑک صحیح حالت میں موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی تمام کمیونٹی صرف ایک نقطے پر متفق ہیں ۔ اور وہ یہ ، کہ اس ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ اس موقع پر ایک قرارداد منظور کی گئی ۔ جس میں مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ پرانتہائی دکھ کا اظہار کیا گیا ۔اور اسے قوم کے ساتھ ایک مذاق قرار دیا گیا ۔ اور خبردار کیا گیا ۔ کہ اس ایکٹ کو فوری طور پر واپس نہ لینے کی صورت میں تمام پارٹی ، ایسوایشنز اور سول سوسائٹی یک جان ہوکر ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع کے شانہ بشانہ تحریک چلائیں گے ۔ اور اس کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔ حاضرین نے ہاتھ اُٹھا کر یہ عہد کیا ۔ کہ کسٹم اور انکم ٹیکس کا دفتر چترال میں قائم کرنے نہیں دیا جائے گا ۔ اجلاس سے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ،پاکستان مسلم لیگ کے صدر سید احمد خان ،امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رحمت غازی اور عبد اللطیف ،عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری محی الدین ، جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری و ضلع نائب ناظم مولانا عبد الشکور ، پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر برہان شاہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر غلام حضرت انقلابی ،کنڑیکٹر ایسوسی ایشن کے مجیب الرحمن ، ٹیچر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قاری محمد یوسف ،وی سی ناظم سجاد احمد،آل ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل کے صدر امیر الملک اورچترال پریس کلب کے سابق صدر محکم الدین نے خطاب کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔