تازہ ترین

گرم چشمہ روڈکھلنے کی خبریں من گھڑت، عوام شدید پریشانی کا شکار،متاثرہ مقام پرموجود عوام کا نمائندے سےگفتگو

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس)حالیہ بارشوں کے بعد چترال کے دوسرے علاقوں کی طرح گرم چشمہ روڈ بھی شدید متاثر ہوا تھا مٹی اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ بہت سارے مقامات پر بند ہوا تھا مگر کل شام کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف میڈیا کو یہ خبر جاری کیاگیا کہ گرم چشمہ روڈ سمیت چترال کے تمام بند روڈ کھول دیئے گئے ہیں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد گرم چشمہ وادی کے لوگوں نے چترال شہر کی طرف خوشی خوشی سفر کا آغاز کیا مگر شغور سے آگے پائینی کے مقام پر پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے روڈ شدید متاثر ہوا ہے اور انتظامیہ کو گرم چشمہ روڈ کا یہ متاثرہ ایریا نظر نہیں آیا، لوگ مریضوں، خواتین اور بچوں کے ساتھ اس مقام پر پھنسے ہوئے ہیں، یہ مقام پیدل روڈ کراس کرنے کے لئے بھی خطرناک بن چکا ہے، انتظامیہ کی طرف سے بھیجا گیا اسکویٹر اس مقام واپس آچکا ہے یہ کہہ کر کہ پہاڑی تودے کو وہ ہٹا نہیں سکتے، اس لئے کہ اوپر سے مزید ملبہ گرنے کا خدشہ ہے، متاثرہ مقام پر موجود عوام نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اگر راستہ بند تھا تو میڈیا کو یہ خبر نشر کرکے لوگوں کو ذلیل و خوار کرنے کی ضرورت نہیں تھی، ہم مریضوں کو لے کر اس مقام پر پھنس گئے ہیں کتنے لوگ خواتین اور بچوں کے ساتھ سفر کررہے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔