انگارغون واٹر سپلائی عارضی طور پر بحال، کسی بھی وقت دریا برد ہونے کا خدشہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال شہر کو پانی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم حالیہ بارشوں میں شدید متاثر ہوا تھا تاہم انتظامیہ کی کوششوں سے پائپ لائن عارضی طور پرhj بحال ہوگیا ہے، پچھلے سال سیلاب برد ہونے کے بعد پاک آرمی نے اس سپلائی سکیم کو عارضی طور پر بحال کیا تھا ایک سال گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ اس سپلائی سکیم کو ٹھوس بنیادوں پر بحال کرنے کے بجائے صرف تماشا دیکھ رہی ہے حالانکہ بہت کم خرچے پر اس سپلائی اسکیم کو اب بھی بحال کیا جاسکتا ہے مگر اپریل کے بعد اس واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنا انتظامیہ کے لئے شدید مشکل بلکہ ناممکن ہوجائے گا،w.supply شاید انتظامیہ اس انتظار میں ہے کہ یہ واٹر سپلائی سکیم دوبارہ سے دریا برد ہوجائے اور پھر سے پاک آرمی آکر اس کو بحال کرے، علاقے کے عوام میں اس واٹر سپلائی کو لے کر شدید اضطراب پایا جاتا ہے، بروقت فیس ادا کرنے کے باوجود ذمہ دار ادارے کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے، علاقے کے عوام نے ڈی سی چترال سے اس سلسلے میں بروقت کارروائی کرنے اور ذمہ دار افراد سے باز پرس کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ انہیں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 3مہینے تک پانی کے ترسنا نہ پڑے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔