ویلج کونسل بروغل میں شدید برف باری کی وجہ سے آمدروفت مکمل طورپر بند ،خوراک اور مال مویشی کے لئے چارہ کی قلت ،کئی یاک ہلاک

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) حالیہ برف باری کی وجہ سے ٹاون چترال سے247کلومیٹر دور وادی بروغل میں شدید برف باری سے آمدورفت مکمل طورپر بند ہونے کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ علاقے میں خوراک اورمویشیوں کے لئے چارہ کی قلت کی وجہ سے کئی مال مویشی یاک وغیر ہ بھی ہلاک ہوگئے ۔بروغل ویلیج کونسل کے عوام کو بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے ساتھ ساتھ کئی گھر زیادہ برف باری کی وجہ سے متاثر ہوگئے ہیں۔ویلج ناظم امین تاجک اور یوتھ کونسلر سرتاج نبی نے ایک اخباری بیان میں مرکزی اور صوبائی حکومت،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ،ڈپٹی کمشنر چترال اور ضلعی ناظم چترال سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اقدام اُٹھا کر اس پسماندہ علاقے کے مکینوں کے لئے امدادی سامان پہنچائیں،ورنہ انسانی جانوں کے ضائع کے ساتھ ساتھ زیادہ مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔