تازہ ترین

بی آئی ایس ای پی چترال آفس میں بےقاعدگی کا سخت نوٹس لیا جائے۔ضیا الاسلام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل کونسل چترال میں ایجوکیشن کمیٹی کے رکن ضیاء الاسلام نے بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چترال آفس کو گزشتہ ایک سال سے ایک جونیئر کلر ک کے ذریعے چلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پشاور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت قرارد یتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بے قاعدگی کا سخت نوٹس لیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال چترال میں بورڈ آفس قائم تو کردیا گیا ہے لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور بورڈ انتظامیہ اس دفتر کو اسسٹنٹ کنٹرولر کے ذریعے چلانے کی بجائے ایک جونیئر کلرک کے حوالے کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال آفس میں اگر سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں اور طلباء وطالبات کو مایگریشن سرٹیفیکٹ کے لئے اب بھی پشاور کا رخ کرنا پڑرہا ہے تو اس سے یہ بہتر ہے کہ اس نام نہاد دفتر کو ختم کیا جائے جوکہ یہاں امتحانی ڈیوٹیاں لگانے کے لئے ہی استعمال ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ میٹرک کے امتحان میں طلباء وطالبات کو رول نمبر کے حصول میں در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑا تھا اور امتحان سے ایک دن پہلے تک طلبا وطالبات اور ان کے والدین رول نمبروں کے حصول کے لئے بورڈ آفس کے چکرلگارہے تھے جوکہ افسوسناک بات ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى