تازہ ترین

ویلج کونسل دومون بروز کے ناظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کونسل دومون کے ناظم کے خلاف کونسل اراکین نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل دومون بروز کے ناظم اور کونسل کے ممبران کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں اور اب کونسلر اپنے حلقے کے ناظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے تیاری کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا کہ دومون ویلج کونسل کے کم از کم چھ اراکین ایک مشترکہ قرارداد کے ذریعے ویلج کونسل کے ناظم کے چند اقدامات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حل کرنے اورجلد از جلد اجلاس بلاکر کونسلروں کوا عتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم کونسلروں کا کہنا ہے کہ مشترکہ قرارداد ارسال کئے ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے مگر ویلج کونسل ناظم نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے ہمارے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے کہ ہم ناظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔ اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے ویلج کونسلروں کا کہنا ہے کہ ان میں اہم مسائل ویلج کونسل کے سیکرٹری کا بلا وجہ تبادلہ ، ویلج کونسل کے منظور شدہ اے ڈی پی میں کونسل کی اجازت کے بغیر ردو بدل اور سی ڈی ایل ڈی کے تحت منصوبوں میں کونسلروں کو نظر انداز کرنے وغیرہ شامل ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔