ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے درمیان جاری چپقلش اختتام کو پہنچی،ڈاکٹربرادری نے 11اپریل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) افیسرز کالونی دنین میں بنگلے سے ڈاکٹروں کی بے دخلی اور ایک ڈینٹل ڈاکٹر محمد قاسم اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج پر ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے درمیان جاری چپقلش اختتام کو پہنچی جس میں ضلعے کی سیاسی قیادت نے کردار ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے ساتھ نشست کے بعد ڈاکٹرز کمیونٹی کے ترجمانDr nazir ڈاکٹر نذیر حسین شاہ نے میڈیا کو بتایاکہ سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے موقف سے اتفاق کیا جن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے دس بنگلوں کی حق تسلیم کرنا اور گزشتہ دن کی ناخوشگوار واقعے بعد درج کی جانے والی ایف آئی آر کاخاتمہ شامل تھا۔جس کے بعد ڈاکٹربرادری نے 11اپریل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔