تازہ ترین

ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ لاگو کرنے کے خلاف تجار یونین چترال کا چترال شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ لاگو کرنے کے خلاف تجار یونین چترال نے منگل کے روز چترال شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کردیا جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی اور تمام کاروباری مراکز اور عام دکانو ں کی بندش کی وجہ سے شہر بھر میں کرفیو کا سماں چھایا رہا اور سرکاری دفاتر بھی سنساں دیکھائی دئیے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی محدود رہی۔ پی آئی اے چوک میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل ، نائب صدر عبادالرحمن اور دوسروں نے کہاکہ تاجر برادری ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور صوبائی اور ڈویژن سطح پر تاجر یونین کے کال پرقدم اٹھاتے ہوئے اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لینے پر حکومت کو مجبور کردیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت نے اہالیان چترال کی حالت زار کو بالکل نظر انداز کرکے کسٹم ایکٹ لگانے فیصلہ کردیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔