دیوانوں کی باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(لا وارث ٹنل)

…………تحریر: شمس الحق قمرؔ ……..

لواری ٹنل چترال کی باسیوں کے لئے من و سلوی ٰسے کسی قدر کم نہیں اس پر اللہ تعالیٰ کا جنتا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ سردیوں کے موسم میں جب لواری پاس برف سے ڈھکا رہتا تو پشاور سے چترال
اور چترال سے پشاور جانا جگر جوکھوں کا کام ہوتاتھا ۔چترال کے ہزاروں باسی لواری چڑھتے ہوئے برفانی تودوں کے تلے دب کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنے خاندان والوں کو داغ مفارقت دے کر کوچ کر گئے ہیں۔ لواری پاس ایک ایسے وہشت ناک جن کی مثال تھا جو اپنے شکار کو بے دردی سے ہڑپ کر جاتا تھا ۔ سن نوّ ے کی دہائی میں جب سویت یونین کی فوجیں افغانستان سے واپس ہوئیں تو چترالیوں کو بہ راستہ افغانستان پاکستان جانے کی جزوی اجازت دی گئی ۔ یہ راستہ کشادہ تو تھا تاہم دل میں جانی خطرات کا کھٹکا ہمیشہ لگا رہتا ۔بم دھماکے ، ڈاکے اور بلا وجہ تنگ کرنے کا ایک لا متناہی سلسلہ اس راستے میں بھی تھا۔قصہ مختصر یہ کہ چترال کے عوام سردیوں میں پورے چھ مہینے پاکستان سے منقطع رہتے تھے ۔ دنیا کی تاریخ اور نقشے میں ایسا کوئی ملک موجود نہیں جس کی پانچ لاکھ سے زیادہ کی آبادی سال کے چھ مہینے اپنے ملک سے منقطع رہے۔ شاید ماضی قریب میں پاکستان واحد ملک تھا جس کے ایک حساس ضلعے کا زمینی رابطہ سال میں چھے مہینے کے لئے بالکل بند ررہتا ۔ ملک کے ایسے حصے کا دیر تک زندہ رہنا معجزے سے کم نہیں ۔ یہی معجزہ صرف اس خطے کو ہی عطا ہوا ہے جسے ہم رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع اور پاکستان کے نقشے میں موجود تمام ریاستوں میں پاکستان میں ضم ہونے والی اُس مشہور اور پہلی ریاست کے نام سے جانتے ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان میں ضم ہوئی بلکہ پاکستان کی تعمیر میں ریاستی خزانے سے خطیر رقم بھی چندے میں دیا ۔
لواری ٹنل میں کام عرصہ دراز سے جاری ہے ہم نے پرائمری جماعت کی اُردو کی درسی کتاب میں ایک کہانی سن رکھی تھی ’’ مسجد محابت خان‘‘ اس منصوبے کو دیکھ کر وہ سبق بار بار یاد آتا ہے ۔ہم حیران ہیں کہ حکومت گرمیوں میں اس سرنگ کے اندر کام کیوں نہیں کراتی؟ جبکہ عطا ء آباد ( گلگت بلتستان ) میں دو سالوں کے اندر اندر دنیا کا خوبصورت ترین ٹنل بنا کے دیا گیا جس کے اندر تمام جدید سہولیات موجود ہیں ۔طوالت میں یہ سرنگ بھی یہی کوئی سات کلومیٹر لمبا ہے ۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ لواری ٹنل در اصل لاوارث ٹنل ہے ۔ جس کا کوئی پرسان حال نہیں جتنے لوگ اندر کام کرتے ہیں اسی سست روی سے اگر کام اسی طرح جاری رہا تو آئندہ کئی عشرے گزر جائیں گے د ۔ اس ٹنل کے اندر کوئی پچاس مزدور کام کر رہے ہوں گے یہی وجہ ہے کہ یہ ٹینل ایک ہفتے میں صرف دو دنوں کے لئے کھلا رہتا ہے اور ان دو دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں لواری کی دونوں طرف اپنی باری کا انتہائی بد انتظامی کے ساتھ انتظار کر رہی ہوتی ہیں ۔ لواری کی دونو ں طرف پاکستان آرمی ، چترال سکاوٹ اور پولیس کے جوان حالت جنگ میں کھڑے ہیں لیکن نظم وضبط نام کی کوئی چیز نہیں ۔ میں وقت پر لواری ٹینل پہنچا تھا ، 20160405_133403میری گاڑی سے آگے دو فوجی گاڑیاں تھیں جنہیں سب پہلے چھوڑنا تھا اس کے بعد باقی گاڑیوں کی باری تھی ۔ پیچھے گاڑیوں کی ایک لمبی لائن لگی ہوئی تھی دیکھنے سے معلوم ہوتا تھا کہ چترال سکاؤٹ بڑے انتظام و انصرام کے ساتھ اپنے کام میں منہمک ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی ۔ ہماری لائن کی دوسری طرف اُ ن گاڑیوں کو پارک کیا جاتا جو دیر سے آئی تھیں ۔ لیکن افسو س کا مقام یہ تھا کہ سکاؤٹ کے کچھ تعلقدار نوجواں کچھ گاڑیوں کی راہنمائی کرتے ہوئے آگے لے جاتے تھے ( بعد میں معلوم ہوا کہ یہ نوجواں ذاتی مراسم کی بنیاد پر اپنے جاننے والوں کی گاڑیوں کو ٹینل سے گزارتے تھے) ۔ میں نے بھی اپنی گاڑی لائن سے نکال کر سفارشی گاڑی کے پیچھے دوڑانے کی کوشش کی مگر چترال سکاؤٹ کے ایک بندو ق بردار نوجوان نے مجھے روکے رکھا اور پر خلوص تنبیہ کی کہ اگر میں نے لائن چھوڑنے کی کوشش کی تو میں پیچھے رہ جاؤں گا ۔ نوجواں کی بات درست معلوم ہوئی میں دوبارہ اپنی جگہے پر آگیا۔ مجھے اُردو کی درسی کتاب کا ایک اور مضمون یاد آیا’’ انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا ‘‘ لواری کی اِس طرف گاڑیوں کی قطار اور پریشان حال لوگوں کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ ’’ سلطان افلاک کے دربار سے حکم جاری ہوا ہے ‘‘ اگر خدا نا خواستہ کسی نے لواری ٹینل عبور کرنے میں تا خیر کی یا گاڑی میں کوئی فتور آیا اور وہ رہ گئی تو گویا وہ تباہ و برباد ہوگئی یا ایسا کہاُس گاڑی میں موجود تمام مسافر زندگی بھر کے لئے رہ گئے لہٰذا دوسروں کو کچل کے اپنی جان بچاتے ہوے آگے جانا لازم تھا ۔ ہمارے سامنے فوجی گاڑی جب اسٹارٹ ہوئی تو گویا ایک بھونچال سا آگیا۔ کوئی ہوش میں نہیں تھا طوفان بد تمیزی کی حد یہ کہ کناروں میں جن گاڑیوں کو پارک کیا گیا تھا وہ بھی ہماری طرفلپکنے لگیں ۔ اگر قانونی قطار میں کھڑی گاڑی کے کسی ڈرائیور نے غلطی سے آگے والی گاڑی کے پیچھے ایک فٹ کا فاصلہ بھی چھوڑ دیا تو سائیڈ والی گاڑی گھس گئی20160405_133711 ۔ اس دھکم بھیل میں کئی ایک گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراتی اور آگے چلتی رہتی ہیں ۔ جو سکاؤٹ ، فوجی یا پولیس گاڑیوں کے چلنے سے پہلے قطاریں بناتے تھے وہ بھی کہیں غائب ہو جاتے ہیں ۔آدمی بے سہارا ہوجاتا ہے بس آگے جانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے پڑتے ہیں یہ ایسا مقام ہے جہاں کوئی کسی کے کام نہیں آتا ۔ میں جب ٹینل کے اندر داخل ہوا تو ایسا لگا کہ میں خواب میں گاڑی چلا رہا ہوں ۔ اندر راستہ بالکل ڈھوان ہے دونوں طرف گدلے پانی کی ندیاں بہتی ہیں جن کی نکاسی کا کوئی خاطر خواہ انتظام فی الوقت نہیں ہے لہٰذا ٰ ٰیہ پانی پورے راستے کو لے کے بہتا ہے اور ہمارے ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کو اُس گدلے پانی کے اُوپر سے ایسے دوڑاتے ہیں کہ ٹینل کا سارا کیچڑ مسافروں پر گرتا ہے ۔ ٹینل کی دوسری طرف نکلنے کے بعد جب تک صحیح طرح سے نہایا نہ جائے ، اپنے ساتھ بیٹھے مسافر کو پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے ۔اسی راستے میں لوگ گاڑیوں کو کچھ اس ادا سے چلاتے ہیں گویا وہ اُن کی ذاتی گاڑیاں نہیں ہیں ۔ اور شاید وہی لوگ گاڑیوں پر ظلم کرتے ہیں جو دوسروں کی گاڑیوں کو چلاتے ہیں ۔ اس سفر کے بعد میرے ناقص ذہن میں چند ایک تراکیب آئیں سوچا کہ لواری کے اُس پار چترال سکاؤٹ کے اُن زمہ دارو لوگوں کے گوش گزار کروں جو میرکھانی پوسٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس تحری کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ چترال سکاؤٹ کے نوجوان اپنے فرائض میں کوتاہی کر رہے ہیں ۔تاہم سکاوٹس کی تعداد بڑھانے کے علاوہ کچھ افسروں کو بھی ڈیوٹیاں دی جائیں تو بہتری آئے گی۔
۱: رشتہ داری اور اقربا پرروی کے بل بوتے پر کام کرنے سے گریز کیا جائے
۲: کسی اور گاڑی کو قطار میں گھسنے نہ دیا جائے ۔
۳: جن گاڑیوں پارک کیا جاتا ہے اُن کے اور قطار میں کھڑی جانے کے لئے تیار گاڑیوں کے بیج کوئی لائین، 20160405_133551رسی یا کوئی پٹی کھینچی جائے تاکہ کوئی گاڑی غیر قانونی طور پر لائین میں گھس نہ سکے
۴: جو ڈرائیور اوور ٹیک کرتا ہے اُسے موقعے پر پکڑ کے قرار واقعی سزا دی جائے یا ایسے ڈرئیوروں کو سزا کے طور پر واپس بھیج دیا جائید
۵: ٹینل کے اندر بیس یا بیس سے کم کی رفتار سے گاڑیاں چلائی جائیں ۔ ٹینل کے اندر کسی کو بھی اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہ دی جاے ۔ گاڑیوں میں مخصوص فاصلے رکھے جائیں ۔
۶: اقربا پروری سے اجتناب کیا جائے
یہ وہ مشورے ہیں جو کہ اس تجربے سے دوچار ہونے والے ہر مسافر کی زبان پر ازبر ہیں
ُ ٓ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔