عمران خان کا تماشہ لیکس دھاندلی لیکس کی طرح ناکام ہوگا۔ ترجمان پی ایم ایل ن چترال نیاز اے نیازی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پارٹی ترجمان پی ایم ایل(ن) نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔اُن کو پتہ ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ترقی کا جو سفر شروع ہوا ہے اور یہ سلسلہ اس طرح جاری رہا تو 2018کے انتخابات میں عمران خان اینڈ کمپنی کی ضمانتیں ضبط ہوجائیگی۔مسلم لیگ(ن) کے ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی نے کہا عمران خان کو کراچی کی روشنیوں کی بحالی ،ملک خصوصاً خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ ،ملک میں تعمیر وترقی اور خصوصاً پاک چائنہ اقتصادی راہ داری منصوبے سے دشمنی ہے اس لئے وہ موجودہ حکومت کے خلاف کسی بھی وقت تماشہ لیکس اور دھاندلی لیکس کے لئے تیار بیٹھا ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا پاکستان کے غریب عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں،موجودہ حکومت ہر صورت اپنا پانج سال کی مدت پوری کریگی ۔آئیندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔اور مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ حکومت بنائی گی۔اُنہوں نے کہا عمران خان کے پاس ملک کی ترقی کے لئے کوئی ویژن اور پروگرام نہیں ہے۔عمران خان تماشہ لگانے کا ماہر ہے لیکن وہ اچھا سیاست دان کبھی نہیں بن سکتا۔عمران خان کے خیالی وزیراعظم بننے کا شوق تو پورا ہوگیا ہے تاہم اُن کا حقیقی وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔