تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے اکابرین کا ہنگامی اجلاس۔ضلعی کابینہ کی بحالی کو مولانا گل نصیب خان کا ذاتی فیصلہ قرار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ14اپریل 2016کو جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے اکابرین اور حق پرست کارکنان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا بلناس منعقد ہوا۔اجلاس میں باہم مشاورت کے بعد مولانا گل نصیب خان کے پریس ریلیز جس میں ضلعی کابینہ کی بحالی کے بارے میں ہے کو مولانا گل نصیب خان کا ذاتی فیصلہ قرار دیاگیا اجلاس میں اکابرین نے کہا کہ چونکہ 7\6اپریل کو صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں مولانا گل نصیب خان نے چترال سمیت تین اضلاع کے اختلافات کے دستوری فیصلہ کے لئے سینئر صوبائی امیرمولانا عطاء الرحمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی ۔اس کمیٹی نے اب تک کوئی فیصلہ اس بابت نہیں دیا اور نہ ہی اس بابت کوئی اجلاس ہواہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا گل نصیب خان چترال میں ایک گروپ کا نمائندہ ہے یہ فیصلہ اس کا ذاتی ہے جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور مولانا گل نصیب خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چونکہ وہ صوبے میں متنازعہ شخصیت بن چکے ہیں لہذا وہ اخلاقی جراٗت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپر مستعفی ہوجائے تاکہ صوبے کے اندر جمعیت کی ساکھ کو بچایا جاسکے

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔