تازہ ترین

گھر آیا استاد داخلہ مہم 2016 کے سلسلے میں پر وقار تقریب اور داخلہ واک

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) 14اپریل گورنمنٹ پرائمری سکول جغور ( انگلش میڈیم) میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک پُر رونق تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں طلباء اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے شرکاء میں ڈی ای او حنیف اللہ، حاجی رحمت غازی رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال،ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبد الشکور، وی سی ناظم سجاد احمد وغیرہ نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی رحمت غازی نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کے اقدامات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبد الشکور اور ڈی ای او میل حنیف اللہ نے بھی اپنے خطاب میں والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سر کاری سکولوں میں داخل کروائیں۔ اس کے بعد مہمان خصوصی حاجی رحمت غازی نے سکول میں ایک یاد گار پودا بھی لگایا۔آخر میں شرکاء نے داخلہ مہم کے سلسلے میں سکول انتظامیہ اور بچوں کیساتھ ایک ریلی میں بھی شرکت کی۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق