تازہ ترین

لواری ٹاپ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی؛ عنقریب بھاری گاڑیاں بھی گزر سکیں گی/اسسٹنٹ کمشنر بشارت احمد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)لواری ٹاپ کا راستہ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد basharatنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹاپ کا راستہ برف کی صفائی کے بعد ہلکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ بہت جلد بھاری گاڑیاں بھی ٹاپ سے گزر سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی انجنیئرز کی ٹیم نے کافی محنت کے بعد راستہ صاف کردیا ہے۔ دوسری طرف عوامی حلقوں نے لواری ٹاپ کے راستے کو کھولنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے جبکہ حالیہ دنوں ٹنل سے سفر کے لئے شیڈول پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر ڈی سی چترال کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔