
مو بائل نیٹ ورک اورڈی ایس ایل کے نام پہ عوام کو لوٹنا بند کیا جائے۔نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) نذیر احمد صدرآئی ایس ایف چترال
نے ایک اخباری بیان کہا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے چترال میں ڈی ایس ایل اور مو بائل نیٹ ورک کے نام سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ صارفین ہر ماہ 1500سے 2200 روپے ماہانہ ادا کرتے ہیں مگر ڈی ایس ایل سروس کی خرابی کی وجہ سے صارفین پریشانی کے شکار ہیں۔اس ضمن میں کئی ماہ سے صارفین اخبارات اور متعلقہ محکمے کو شکایات کرنے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہیں۔چترال سے پی ٹی سی ایل صارفین 1218 پر بار بار شکایت کرکے تھک چکے ہیں۔ اگر یہ مسئلہ اسی طرح بر قرار رہا تو عوام پی ٹی سی ایل کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ موبائیل نیٹ ورک بھی پاکستان کے دوسرے شہروں کے مقابلے میں چترال میں ناقص سروس مہیا کررہی ہیں۔جس طرح پاکستان کے دوسرے شہروں میں 3G اور 4G سروس کام کر رہی چترال میں بھی3G اور4G نیٹ سروس مہیا ہونی چاہیئے۔
