تازہ ترین

پیرا میڈیکل اور نرسز کا درینہ مطالبہ منظوری،وزیر اعلیٰ کے پی کے کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف کے درینہ کارکن اور سابق ہسپتال کمیٹی کے چیئرمین خیرالرحمن khairyنے اپنے ایک اخباری بیان میں صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہاکہ پورے کے پی کے کے ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل کے ساتھ ساتھ نر سوں کی تنخواں میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کرکے پی ٹی آئی نے صحت کے شعبے میں تبدیلی کا وعدہ ثابت کرکے دیکھایا۔اس سے پہلے بھی 500 ڈاکٹروں کی مستقل تعیناتی اور 400 ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرکے صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ پی ٹی آئی قیادت صحت کے شعبے میں اپنا وعدہ پورہ کرکے دم لے گی۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق