تازہ ترین

دروش پبلک سکول کے سربراہ جناب عزیز الرحمن صاحب انتقال کر گئے/دروش میں سپردخاک

دروش( نمائندہ چترال ایکسپریس )ضلع چترال کے معروف تعلیمی ادارے دروش پبلک سکول کے بانی و سربراہ جناب عزیز الرحمن صاحبLot Sir 1 انتقال فرماگئے۔وہ گذشتہ چند مہینے سے علیل تھے اور انہیں علاج کی غرض سے پشاور لے جایا گیا تھا جہاں پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے ۔ مرحوم عزیز الرحمن کو دروش میں واقع آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، نائب ناظم مولانا عبدالشکور سمیت بڑی تعداد میں سیاسی راہنماء، علماء کرام، سرکاری افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں مرحوم کے شاگردوں نے شرکت کیں۔
مرحوم عزیز الرحمن نے 80کی دہائی میں دروش پبلک سکول کا آغاز کیا تھا اور اس پسماندہ علاقے میں جدید علم کو پھیلانے میں عملی اور جاندار کردار ادا کیا۔ انکے قائم کئے ہوئے سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات اس وقت عملی زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ دروش پبلک سکول کے بانی و سربراہ کی رحلت سے چترال میں تعلیم کے حوالے سے ایک اہم باب کا اختتام ہوا۔ مرحوم عزیز الرحمن نامور ماہر تعلیم، شاعر و ادیب امین الرحمن چغتائی کے بھائی تھے۔ انکے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔