تازہ ترین

کالاش ویلی اچھولگا میں آگ لگنے سے مکانات اور مویشی خانے سمیت ڈیڑھ سو مال مویشی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) کالاش ویلی کے جنگلاتی علاقہ اچھولگا میں رات کے وقت نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ لگنے سے شیر اعظم ولد بڈن کالاش کے مکانات اور مویشی خانے سمیت ڈیڑھ سو مال مویشی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔ شیر اعظم نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ اُن کے بھائی اور دیگر گھر والے اچھولگا میں رہائشی مکانات میں رات کو سو رہے تھے ۔ کہ اچانک آگ کے شعلوں نے رہائشی مکانات اور مویشی خانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کے شعلے اتنی شدت سے بھڑک اُٹھے ۔ کہ وہ مشکل سے اپنی جان بچاسکے ۔ جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ مال مویشی آگ کی شعلوں کی نذر ہو گئے ۔ اور جل کر کوئلہ بن گئے۔ انہوں نے کہا ۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے ۔ شیر اعظم نے کہا ۔ کہ تمام خاندان کی زندگی کا دارومدار ان ہی مال مویشیوں پر تھا ۔ جنہیں ضرورت کے وقت فروخت کرکے اپنے اخراجات پورے کرتے تھے ۔ اور گھر میں رہائش رکھتے تھے ۔ لیکن اب وہ مکانات اورمال مویشیوں دونوں سے محروم ہو گئے ہیں ۔ اور کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ گھرکے اخراجات کیلئے اُن کے پاس کوئی وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ،کہ دس افراد پر مشتمل کنبہ انتہائی مشکل میں ہے ۔ اور ذہنی کرب کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آگ لگنے سے اُن کے لاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔ اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت ، ضلعی حکومت ، ڈپٹی کمشنر چترال اور مخیر حضرات سے پُر زور اپیل کی ہے ۔ کہ اُن کی مالی مدد کی جائے ۔ تاکہ وہ ان مشکل حالات سے نکل سکیں ۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق