عوامی نیشنل پارٹی چترال کے زیر اہتمام جشن خیبر پختونخوا عبدالولی بائی پاس روڈ میں منایا گیا۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) عوامی نیشنل پارٹی چترال کے زیر اہتمام جشن خیبر پختونخوا عبدالولی خان بائی پاس میں منایا گیا ۔جس میں پارٹی قائدین و کارکناں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین رہنما سید مظفر علی شاہ جان ، صدر اے این پی مولانا عبد اللطیف ، جنرل سیکرٹری محی الدین ، ایم اٗی خان سرحدی ایڈوکیٹ ، عابد حسین جان ، عیدالحسین ، محمد ولی شاہ اور ظاہر شاہ نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی اور عوامی نیشنل پارٹی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا ، کہ اے این پی نے اپنے دور اقتدار میں چترال میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ،اوروزیر اعلی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کرکے چترال کے مسائل کے حل میں اپنی دلچسپی اور چترال کے عوام کے ساتھ اپنی دلی عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔ جس کی مثال چترال کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گولین گول واٹر سپلائی سکیم ، دروش واٹر سپلائی ، دروش کالج ،ایون ہائر سکینڈری سکول ،عبدالولی خان بائی پاس ، شیشی ہائیڈل پاور سٹیشن سمیت لا تعداد منصوبے چترال بھر میں بچھا دیے گئے ،جن کی مالیت بیس ارب روپے سے زیادہ تھی ۔ جن میں سے بعض مکمل ہو چکے ہیں لیکن بعض منصوبے موجودہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب اب ادھورے پڑے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ اے این پی دور میں شروع کئے گئے منصوبے بلا تا خیر مکمل کئے جائیں ۔ سید مظفر علی شاہ جان نے کہا کہ صوبے کا خیبر پختونخوا نام رکھنے کے بعد اس کو ایک شناخت مل گئی ہے ۔ جبکہ انگریزوں نے این ڈبلیو ایف پی کے نام سے صوبے اور عوام کی شناخت ختم کردی تھی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ۔ کہ چاہے اے این پی اقتدار میں ہو یا نہ ہو ۔عوام کی خدمت اُن کے قائدین اور کارکناں کا مشن ہے ۔ جو ہمیشہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔