تازہ ترین

دروش میں آل ویلج کونسلز کے ممبران کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی و جلسہ۔

دروش ( نمائندہ چترال ایکسپریس) آل ویلج کونسلز فورم دروش،سول سو سائٹی کے نمائندگان،وکلا برادری، ڈرائیور یو نین،تجار یونیں وغیرہ نے انتظامیہ کے رویئے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کی تشکیل کردہ سروے ٹیم کی اسسمنٹ رپورٹ سے اپنی مرضی کے مطابق کٹوتی کرکے زلزلہ متاثرین کو وزیر ا عظم کے اعلان کر دہ امدادی پیکج سے محروم رکھااور ساتھ ساتھ بعض فل ڈیمج کو جزوی چیک دیا گیاہے یاپھر مکمل طورپر ان کو محروم رکھاگیا۔ انتظامیہ نے متاثرین کو درخواستی بناکر ان کے متاثرہ مکانات کاباربار سروے کرکے وعدہ کرنے کے باوجود متاثریں کو امدادی چیک نہیں دیا ۔جسکی وجہ سے متاثرین پچھلے پانچ مہینے سے شدید ذہنی اذیت کا شکار بنے پھر رہے ہیں۔جو کہ قابل افسوس ہے کونسلز کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے ممبر، صوبائی اسمبلی کے ممبران،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسل کے ممبران کے رویے انسانی فعل کے خلاف ہیں جنہوں نے متاثرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اعلی سطح پر آواز نہیں اٹھائی اور متاثرین کے مسلئے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔اُنہوں نے جملہ شرکاء سمیت وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ کے ۔پی۔کے ۔ پرویز خٹک سے پرزور اپیل کیاکہ وہ متاثرین زلزلہ دروش و چترال کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق امدادی چیک فراہم کرکے شکریہ کا موقع دیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کے اس نااہلی کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔کہ جنہوں نے بلاجوازری کانسٹرکش اور ری ہلبیٹیشن کے عمل کو تعطل کا شکار بنایا اور اب جبکہ دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی ہو رہی ہے تو اس عمل کو شروع کیا جا رہا ہے جو سراسر متاثرین کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ۔چونکہ حکومت خیبر پختونخواہ نے اختیارات کو ویلج کی سطح پر منتقل کر کے ویلج کونسل ترتیب دیا ہے اور تمام DEVOLVEDاداروں بشمول NGOsکو پابند بنایا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں مقامی نمائندگان کو اعتماد میں لے لیں۔مگر SRSP/CDLD اور SRSP/PPRمیں مقامی نمائندوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے کمیونٹی اور مقامی نمائندوں کے درمیان اختلافات پید اہو رہے ہیں ہم ان اداروں کے اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور انہیں پابند بناتے ہے کہ وہ مقامی کونسلز کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے ترقیاتی کام کریں۔ تقریباً ایک سال مکمل ہونے والا ہے لیکن ویلج کونسلز کے ترقیاتی کام اب تک شروع نہیں ہو چکے ہیں۔ ہم ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام شروع کریں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔