تازہ ترین

انتظامیہ کی طرف سے بازار چیکنگ،درجنوں دکانداروں کو جرمانہ،کئی دکانیں سیل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر چترال کے ضلعی انتظامیہ کے افیسران نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہر علی شاہ کی قیادت میں چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔معائنہ ٹیم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال اسرار احمد،ڈی ایف سی شیر فیاض دیگر حکام بھی موجود تھے۔معائنہ ٹیم نے چترال کے مختلف بازاروں کے چیکنگ کے دوران اتالیق بازار کے چائے کمپنی کے برانج آفس اور بائی پاس روڈ میں واقع بیکری کارخانہ کو سیل کردیا۔پندرہ سے زائددکانداروں کے خلاف غیر معیاری اشیاء،کم وزن اور ناقص صفائی پرآیف آئی آرکاٹ دیا گیا۔جب کہ کئی دکانداروں کو بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔چھ دکانداروں سے چائے و دیگر ناقص اشیاء کے نمونے لیے گئے جو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجے گئے۔جن دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اُن میں بیکری،جنرل اسٹورم،مرغی فروش،سبزی وفروٹ فروش دیگر شامل ہیں۔جبکہ چیکنگ کے دوران بعض دکاندار دکانین بند کرکے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی طرف سے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے اور گران فروش دکانداروں کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان عناصر کے خلاف آئندہ بھی سخت سے سخت کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق