تازہ ترین

نشکو میں ہائر سیکنڈری سکول کی منظوری پر ایم پی اے بی بی فوزیہ کا شکریہ اور پی ٹی آئی کے ضلعی قائدین کے مشکور ہیں۔ناظم منہاس الدین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) یوسی تریچ کے ناظم منہاس الدین نے ایک اخباری بیان میں یوسی تریچ کے نشکو میں ہائر سیکنڈری سکول کی منظوری پر ایم پی اے بی بی فوزیہ اور پی ٹی آئی کے ضلعی قائدین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کالج کی منظوری دیکر اُنہوں نے عوام کے دل جیت لئے۔خاص کر ایم پی اے بی بی فوزیہ کے اس علاقے سے خصوصی محبت اور خلوص منہ بولتا ہوا ثبوت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دوسالوں کے درمیان اس علاقے میں پائپ لائن کے لئے بھی 4کروڑ روپے کی پراجیکٹ کاکام چالو ہوچکا ہے اور اب مداک پائپ لائن کے لئے6کروڑ روپے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔اُنہوں نے اہالیان مداک اور نشکو کی طرف سے صوبائی حکومت اور ایم پی اے بی بی فوزیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔