تازہ ترین

لاسپور ہرچین ایف ایس سی کے طالب کی اپنی بندوق چلنے سے وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ایف ایس سی کے طالب کی اپنی بندوق چلنے سے وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہرچین میں طالب علم میر حسین ولد عبدالغنی جو اپنے چچا کے ساتھ شکار پر گئے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے بندوق سمیت گر گئے لوڈ بندوق چلی اور وہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ اس کا چچا موقع پر حواس باختہ ہوکر گرا۔گاؤں والوں نے فائر کی آواز سنی اور موقع پر پہنچ گئے۔طالب علم کی نعش اور بے ہوش چچا کو اٹھا لائے،چچا کو قریبی ہیلتھ سنٹر میں داخل کیا گیا تو علاج کے بعد اس کو ہوش آیا۔قابل غور بات یہ ہے کہ چترال میں موسمی پرندوں کا شکار کیا جاتا ہے اس لئے محکمہ کام کررہا ہے اور لوگوں کو لائسنس ایشو کرتا ہے مگر شکار پر پابندی کے باوجود نوجوانوں کے شکار کی کوئی نگرانی نہیں کی جاتی۔وہ بغیر لائسنس کے شکار کھیلتے ہیں اور اس طرح حدثات ہوتے ہیں۔ضروری یہ ہے کہ محکمہ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات اس سلسلے کے حل میں اپناکردار ادا کریں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔