چترال کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔ترقیاتی کاموں کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔سلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سلیم خان ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک چترال نے گذشتہ دنوں چترال میں جاری مختلف کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ چترال میں اس وقت اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔جنسیلاب سے متاثرہ نالوں کی صفائی ،سڑکوں اور پلوں کی بحالی ،سکولوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی اسکیموں کے ئے منصوبے شامل ہیں۔جوکہ ان کی ذاتی کوششوں سے منظور ہوچکے ہیں۔جن میں دروش گول نالہ کی صفائی،ایون گول،سینگور گول منظور ہوچکے ہیں۔ایون گول نالہ کی چینلائزیشن کا معائنہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ کام کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ ایون گول کی صفائی اور مین چترال ریور کے لئے پتھروں کو ہٹانے کا کام جلد اور بہتر انداز میں کردیا جائے۔تاکہ مزید سیلاب آنے کی صورت میں ایون گاؤں محفوظ رہے۔اُنہوں نے محکمہ اریگیشن چترال کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے محکمہ نے بروقت اقدامات کرکے ایک اچھا قدم لیا۔اُنہوں نے باقی محکموں کو بھی ہدایت جاری کردی کہ چترال میں ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے بروقت مکمل کردیا جائے۔اس کے علاوہ اُنہوں نے تعلیم کے فروغ کے لئے پرسان میں ہائی سکول اور مومی میں میڈل سکول کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور ان دوپسماندہ علاقے کے عوام کی دیرنہ خواب کو پورا کردیا۔دونوں عوامی اجتماعات میں اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبوں کو ترقی دیکر چترال کو صوبے میں تعلیمی لحاظ سے ایک ماڈل ضلع بنائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔