تازہ ترین

پانامہ لیکس تحقیقات کے لئے وزیر اعظم نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرکے اپوزیشن کو حیران وپریشان کردیا۔سید احمد خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چترال کے کابینہ کا ایک غیر معمولی اجلاس پارٹی صدر سید احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے کہاوزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرکے عمران اینڈ کمپنی کو پریشان کیاہے۔اُنہوں نے کہا کہ جس طرح دھاندلی کمیشن کے سامنے نواز شریف سرخروہ ہوئے تھے انشاء اللہ اس دفعہ بھی سرخروہ ہونگے۔اور ترقی کا سفر اور بھی تیزی کے ساتھ جاری وساری رہیگا۔سید احمد خان نے کہا پانامہ لیکس ایک ڈھونگ ہے۔اپوزیشن اس آڑ میں ملک کو ترقی کی را ہ میں ڈریل کرنا چاہتا ہے۔مگر پاکستان کی ترقی کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات اور بھی تیز ہونگے۔عوام مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے ساتھ ہیں۔عوام نواز شریف کو اپنا محبوب لیڈر مانتے ہیں،پاکستانی عوام اپوزیشن سے پوچھتے ہیں اگر ملک میں امن ہے ،خوشحالی ہے،مہنگائی میں کمی آئی ہے،تیل کی قیمتیں کم ہوئی،موٹرویز بن رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کی خاتمہ کے لئے بجلی منصوبے بن رہے ہیں تو اس میں کیا خرابی ہے،پاک چائنہ منصوبہ تکمیل ہونے پر پاکستان کا تقدیر بدل جائیگا۔اُنہوں نے کہا اپوزیشن کو معلوم ہے ملک میں ترقی کا موجودہ سفر جاری رہنے کی صورت میں اُن کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔اس لئے عمران خان کو جلدی ہے کہ کسی صورت موجودہ حکومت کو ختم کیا جائے،انشاء اللہ موجودہ حکومت ہرچیلنج کا مقابلہ کریگی اور اپنی پانج سالہ مدت پوری کریگی۔اُنہوں نے کہا لواری ٹنل اس سال مکمل ہوگا۔چترال کے میگاپراجیکٹس پر کام شروع ہوچکا ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔