تازہ ترین

جے یو آئی چترال کی کابینہ کا اجلاس،ضلعی جماعت کوبحال کرنے پر صوبائی قیادت کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت امیر جے یو آئی چترال قاری عبدالرحمن قریشی منعقد ہوا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضلعی جماعت کے فیصلوں کو تحفظ اور توثیق کرکے ضلعی جماعت کو بحال کرنے پر صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں اپر چترال میں تحصیل کابینہ ،لوئر چترال میں تحصیل کابینہ اس طرح ڈسٹرکٹ ممبران اور تحصیل ممبران کا اجلاس بھی بونی اور چترال میں طلب کرکے آئندہ کے لیے جماعت کو فعال کرنے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے چترال کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں عبدالمجید ارندو کوضلعی سالار مقررکیا گیا۔اجلاس میں صدسالہ تاسیسی جمعیت علماء کانفرنس کے لیے تیاری کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق