اگلے سال نئی پوسٹوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سالانہ بجٹ میں پرانے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے فنڈ رکھے گئے ہیں۔نئی پوسٹوں پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔جن سکولوں اور ہسپتالوں کی عمارتیں تعمیر ہوچکی ہیں اور پوسٹوں کی منظوری کے لئے حکومت کو لکھا گیا ہے۔اُن پوسٹوں کی منظوری 2016-17میں نہیں ملے گی۔یاد رہے کہ چترال میں بھی سکولوں اور ہسپتالوں کی پوسٹوں کے لئے منظوری کا انتظار تھا۔نئے بجٹ میں ایس ایس ٹی،ٖڈیم،پی ای ٹی،ٹی ٹی اور چوکیدار کی نئی آسامیوں پر ایک سال کے لئے پابندی لگائی گئی ہے۔چترال کے سیاسی ،سماجی اورعوامی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔تاہم حکومت کا فیصلہ اٹل ہے۔اس میں تبدیلی نہیں ہوگی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔