تازہ ترین

مالیات کا مرکزی شعبہ ہر سال اپنے ماتحت نظموں کے ذمہ داروں کی مالیاتی تربیت بلاناغہ کرتی ہے۔ناظم مالیات عبدالحق

پشاور( نمائندہ چترال ایکسپریس ) جماعت اسلامی کے مالیات کا شعبہ مقام سے لیکر مرکز تک ہر سطح پر قائم ، متحرک اور فعال ہے ۔ اور آڈٹ کا بھی مرکز کی سطح پر ایک علیحدہ شعبہ ہے جوصوبہ جات اور اضلاع کا باقاعدگی سے سالانہ آڈٹ کرتا رہتا ہے ۔ اور آڈٹ شدہ حسابات ،آڈٹ اعتراضات اور اس حوالے سے جوابات سمیت تمام امور متعلقہ شوریٰ میں پیش کئے جاتے ہیں اور ان پر کھل کر بحث کی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مالیات عبدالحق نے مرکز اسلامی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مالیات کا مرکزی شعبہ ہر سال اپنے ماتحت نظموں کے ذمہ داروں کی مالیاتی تربیت بھی بلاناغہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کا ایک مالیاتی تربیتی ورکشاپ 30اپریل کو المرکز الاسلامی پشاور میں منعقد ہوگا ۔ جس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور قبائلی ایجنسیوں سمیت بڑے بڑے مقامی جماعتوں کے ناظمین مالیات شرکت کریں گے ۔
اس ورکشاپ سے جماعت اسلامی پاکستان کے ناظم مالیات بشیراحمد عارف، صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، قیم صوبہ عبدالوسع، نائب مرکزی ناظمین مالیات محمد صفدر بشیر ، مظہر محمود صدیقی اور مرکزی نمائندہ شعبہ مالیات برائے تربیتی امورمحمد رفیق خطاب فرمائیں گے ۔اور پروجیکٹرکے ذریعے حسابات رکھنے کی عملی تربیت بھی دیجائیگی ۔ نیز یکم مئی کو اسطرح کا پروگرام جماعت اسلامی شعبہ خواتین کیلئے منعقد کیا جائیگا ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق