تازہ ترین

جشن کاغ لشٹ کو شایان شان طریقے سے منانے کا سہرا ضلعی انتظامیہ کے سر ہے۔جشن کاغ لشٹ کمیٹی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) جشن کاغ لشٹ کمیٹی کے چیرمین مختار احمد سنگین ، شجاع الدین اور دیگر ممبران نے جشن کاغ لشٹ کو اپنی سرپرستی میں منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک اور انتظامیہ کے دیگر20160427_123809 آفیسران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ ضلعی انتظامیہ آیندہ بھی اپنی سرپرستی میں یہ جشن منعقد کرتا رہے گا ۔ گذشتہ روز بونی میں کاغ لشٹ جشن کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختار احمد سنگین نے کہا ۔ کہ اس مرتبہ جشن کاغ لشٹ کو شایان شان طریقے سے منانے کا سہرا ضلعی انتظامیہ کے سر ہے ۔ جنہوں نے جشن کا انتظام و انصرام اپنے ہاتھ میں لے کر اس کاحسن دوبالا کیا ۔ جس کی بنا پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی ملکی اور غیر ملکی سیاح اس جشن میں شرکت کیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں ، جنہوں نے جشن میں جیپ ریلی اور آتش بازی کے پروگرام شامل کر کے اس کو اور بھی پُر رونق بنایا ۔ انہوں نے کہا ، کہ انتظامیہ نے نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پرنس سلطان الملک کو جشن کاغ لشٹ کمیٹی کا سرپرست اعلی بنایا ۔ لیکن اُسے جب سابقہ کی طرح فنڈ اپنی مرضی سے استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا ۔تو انتظامیہ کے خلاف بیانات دے کر اپنی خود غرضی کی قلعی کھو ل دی ، انہوں نے کہا ،اُن کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ الزامات کے سلسلے میں اُن سے جواب طلبی کرے ۔ مختار احمد سنگین اور شجاع الدین نے چترال کے دونوں ایم پی ایز سے مطالبہ کیا ۔ کہ جشن کاغ لشٹ کو مستقبل میں کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منانے کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی جائے ۔ تاکہ شندور فیسٹول کی طرح اس جشن کو بھی سرکاری سرپرستی حاصل ہو ۔ اور بہتر سہولیات اور نتظامات سیاحوں کو حاصل ہو سکیں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔