تازہ ترین

ایون کے عوامی حلقوں نے دریائے چترال کے ایریے میں بجری نکالنے پر دفعہ 144 کے نفاذ کو مسترد کردیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)ایون کے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چترال کی طرف سے دریائے چترال کے ائریے میں بجری نکالنے اور اُس کی ٹرانسپورٹیشن پر دو مہینے کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایون اور ملحقہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ چترال گذشتہ سیلاب اور زلزلے سے بُری طرح متاثر ہوا ہے ۔ سردیوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے لوگ اپنے متاثرہ مکانات کی تعمیر ومرمت نہیں کر سکے ہیں، اب جب کہ چترال میں تعمیراتی کام کا موسم شروع ہو چکا ہے ۔ تو انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو اپنے مکانات کی تعمیر کیلئے بجری لانے سے روکنا سراسر زیادتی ہے ۔ کیونکہ چترال میں مہینے بعد دریا میں طغیانی آنے پر بجری پانی میں ڈوب جائے گی ۔اور لوگوں کیلئے بجری کا حصول ممکن نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہا ، کہ لوگ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اُن کو مزید مصائب سے دوچار کرنا کسی بھی طور درست نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مصیبت زدہ لوگوں کو مجبور کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔