تازہ ترین

نالہ سہت کے ملبے کو ہٹانے اور کنکریٹ سے بنی ہوئی مظبوط پروٹیکشن وال کی تعمیر کا کام فوری طورپر شروع کیا جائے۔

موڑکہو(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ سال کے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نالہ سہت موڑکہو کا رخ بند ہوکر سیلابی ریلہ دولو دور کے مقام پر نالے کا اصل گذرگاہ بند کرکے دیہات میں داخل ہوگیا تھا جس کے باعث چھ دیہات کے کئی ایکڑزرعی باغات اور رہائشی مکانات اور کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئے تھے اور دوجامع مسجد بھی شہید ہوچکے تھے۔اور ایک مقامی فلنگ اسٹیشن کو نقصان پہنچا تھا اس بارے میں حکام بالا کی توجہ کئی بار اس مسئلے کے حل کی جانب مبذول کرائی گئی،مگر ایک سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔اور نالے کا رخ بدستور دیہات کی جانب بدستور قائم ہے۔اب اسمان پر بادل کا ٹکڑا نظر آتے ہی علاقے کے مکینوں میں خوف وہراس پھیلنے لگتی ہے اور کی نیندیں حرام ہوچکی ہے۔اس موقع پر سہت پائین کے مکینوں نے پاک پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ایریگیشن اور ایف ڈبلیو او کے ذریعے نالہ سہت کے ملبے کو ہٹانے اور کنکریٹ سے بنی ہوئی مظبوط پروٹیکشن وال کی تعمیر کا کام فوری طورپر شروع کیا جائے ۔اس مرحلے پر اُنہوں ایم این اے اور ایم پی اے ،ڈی سی چترال،اے سی مستوج اور دوسرے اداروں کے اس کام اپنے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔تاکہ چھ دیہات کے علاقے کے مکین سیلابی ریلے کی زد سے بچ کر اطمینان کا سانس لے سکیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔