تازہ ترین

چترال داخلہ ریلی مہم ریلی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سنٹینل ماڈل ہائی سکول برائے طلباء چترال کے پرنسپل ،اساتذہ اور طلباء نے داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک واک کا بندوبست کیا۔واک سکول سے شروع ہوا اور بازار پل پر اجتماع کی صورت اختیار کی۔پرنسپل نے تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت تعلیم کی فروغ اور نونہالوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔مفت تعلیم،مفت کتابیں اور اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔انہوں ے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کریں ۔تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے اپنی اولاد کو اس حق سے محروم نہ کیجئے۔ریلی بائی پاس روڈ سے گذرکر واپس سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں والدین بھی شامل ہوئے۔پی ٹی سی کونسل کے ممبر بھی ریلی میں شامل تھے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔