ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی چترال کا ریلی کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے اتوار کے روز ایک ریلی نکالی جوکہ المرکز اسلامی دنین سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک میں جلسہ عام میں بدل گئی جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی ا میر مولانا جمشید احمد ، مولانا شیر عزیز ، ہدایت اللہ اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی عفریت نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور لوگ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کرپشن کی مکمل بیخ کنی کے لئے انقلابی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن دہشت گردی سے ذیادہ اس مملکت اور اس کے عوام کے لئے خطرناک ہے جس کی وجہ سے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم کا آغازکردیا ہے جس کے دوران مختلف حکمرانوں اور ماضی میں برسراقتدار سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی کرپشن کو عوام کے سامنے عام کیا جائے گا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔