تازہ ترین

آل ناظمین فورم اپر چترال کا ہنگامی اجلاس،تجویز شدہ فنڈز کو جاری نہ کیا گیا تو بنی گالا میں دھرنا دینگے۔آل ناظمین فورم اپر چترال

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل ناظمین فورم اپر چترال کا ہنگامی اجلاس ویلیج ناظیم کشم میرزا عالم کے زیر صدارت بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر آل ناظمین فورم اپر چترال محمد پرویز لال بونی ،جنرل سیکرٹری عبید الرحمن،انفارمیشن سیکرٹری نور اعجم لال اورنائب صدر اقبال مراد اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے ویلیج کونسل سسٹم متعارف کیا اب منتخب نمائندگان کے اوپر مذاق اڑانے کے لئے پہلے ہر ویلیج کو 30لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا اب 75فیصد کی کٹوٹی کررہا ہے جو کہ ہمارے اوپر تماشا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت نے15 دن کے اندر اس فیصلے کو واپس لیکر تجویز شدہ فنڈز کو جاری نہ کیا تو ڈسٹرکٹ چترال کے تمام ویلیج ناظمین ،نائب ناظمین اور جنرل کونسلربنی گالا میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کے گھر کے سامنے دھرنادینگے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔