تازہ ترین

دروش سینکڑوں متاثرین زلزلہ کے نمائندگان کا ڈی سی چترال سے ملاقات۔مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) منگل کے شام دروش کے450خاندان پر مشتمل متاثرین زلزلہ کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی سی چترال نے مطالبات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ملاقات میں حاجی مخترم شاہ، عبدالباری اور نظام الدین شامل تھے۔یاد رہے کہ دروش کے 450خاندانوں نے زلزلہ سے تباہ شدہ گھروں کے لئے معاوضہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں4مہینوں سے احتجاج اور دھرنا دیا تھا اور بعد میں افغانستان کی طرف روانہ ہوئے تھے جنہیں میرکھنی کے مقام پرچترال سکاؤٹس نے روکے رکھاتھا۔جہاں پرایک ہفتہ اُن کا دھرنا جاری رہنے کے بعد منگل کی شام ختم ہوگیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔