
چترال آنے والے مسافروں اور ڈائیورز کو تحفظ فراہم کیا جا ئے۔پیر کرم الٰہی قادری
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پی ٹی آئی چترال کے مقامی رہنما پیر کرم الٰہی قادری نے ایک اخباری بیان میں دیر قاشعرئے کے مقام پر مظاہرین کی طرف سے چترال آنے والے مال بر دار گاڑیوں کو روک کر ڈرائیوروں کیساتھ صبح سے شام تک نا روا سلوک روا رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد چترال آنے والے ڈرائیو روں کو چترال آنے دیا جا ئے اور چترال آنے والے مسافروں اور ڈائیورز کو تحفظ فراہم کیا جا ئے۔اُن کے مطابق یہ اپنے نو عیت کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی چترالی عوام کیساتھ ایسے بے شمار واقعات پیش آچکے ہیں۔ لہذا ہم انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے قانو ن کے مطابق سزا دی جا ئے۔ تا کہ آئندہ ایسی کو ئی حر کت کر نے کی جر ات نہ کر سکے۔
