تازہ ترین

چترال ماربل سٹی کیلئے ایکوائیر شدہ زمین پر اس سال کام شروع کیا جائے۔سیاسی وسماجی حلقے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور صوبائی انڈسٹریز ،سیکریٹری انڈسٹریز،اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال ماربل سٹی کیلئے ایکوائیر شدہ زمین پر اس سال کام شروع کیا جائے جسے وزیر اعلیٰ اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی منظور کیا ہے اس مقصد کیلئے گہریت گنگ کے مقام پر سائیڈ سلیکلشن بھی ہوچکا ہے ،کام میں تعطل پیدا ہونے کی وجہ سے چترال میں ترقی کا یہ بڑا منصوبہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے ۔ماربل پہاڑوں کے درمیان واقع اس وسیع و عریض جگہ کو ماربل سٹی کیلئے ایکوائیر کر کے صوبائی انجینئرز اور نسلٹینٹس نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مقام پر ایک منی گرڈ سٹیشن بھی تعمیر کرنے کیلئے ایم این اے چترال نے وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کی ہے جہاں سے انڈسٹریز کیلئے بجلی فراہم ہوگی تاہم کام کی تاخیر سے علاقے کے عوام انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں ماربل سٹی سے علاقے میں تیزی سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا غریب ،بے سہارا تعلیمافتہ بے روزگار نوجوانوں اوانجینئرز کیلئے روز گار کے نئے مواقع میسر آسکیں گے اور حکومت کا مشن شاندار مستقبل کیلئے کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔۔۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔