چترال،سڑکوں کی تکمیل کے بعد چترال میں معاشی انقلاب کار استہ ہموار ہوگا۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ چترال کے اندر تین سڑکوں کی تعمیر پر وفاقی حکومت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے 13ارب 40کروڑ روپے کی منظوری دی ہے جبکہ چکدرہ چترال روڈ کے لئے 27ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور ان سڑکوں کی تکمیل کے بعد چترال میں معاشی انقلاب کار استہ ہموار ہوگا۔ اسلام آباد سے مقامی میڈیا کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ سالدورہ چترال کے دوران چترال شندور روڈ (147کلومیٹر)، چترال گرم چشمہ روڈ (67کلومیٹر) اور چترال بمبوریت روڈ )47کلومیٹر) کی منظوری دی تھی اور ان کے احکامات کی روشنی میں مالی سال 2016-17میں شندور روڈ کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے، گرم چشمہ روڈ کے لئے ساڑھے تین ارب روپے اور بمبوریت روڈ کے لئے 2ارب 40کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں۔ ایم این اے شہزادہ افتخار نے کہاکہ تورکھور وڈ پر بھی کام اس سال شروع ہوگاجس کے لئے ایک ارب 12کروڑ روپے کی منظوری ہوچکی ہے جسے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کے اپروچ روڈ پربھی کام اس سال شروع ہوں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔