تازہ ترین

فرنٹئیر کورپبلک سکول چترال میں چار روزہ انٹر ہاؤس سپورٹس گالہ 2016شروع ہو گیا ہے

چترال(شہریار بیگ سے) فرنٹئیر کورپبلک سکول چترال میں انٹر ہاؤس سپورٹس گالہ 2016شروع ہو گیا ہے۔جو چار روز جاری رہے گا۔جس میں مختلف کھیلوں فٹ بال،کرکٹ،ولی بال،بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،سو اور دو سو میٹر دوڑ،کیلی گرافی،ڈیکوریشن اور پینٹنگ کے مقابلے ہونگے۔چترال کے معروف سکالر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی DSC00047جو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے نےFCPS سپورٹس گالہ کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود انسانی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ایک صحت مند جسم میں صحت مند دل،دماع ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے چترال کی



سرزمیں انتہائی زرخیز ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم میں شامل چار کھیلاڑیوں کا تعلق چترال سے ہے۔جو بین الاقوامی طور پر فٹبال میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے سکول و کالج کے سٹوڈنٹس میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اُنہیں صرف رہنمائی کی ضرورت ہے۔یہی کھیل کے میدان ہیں جوکھیلاڑیوں کو دُنیا جہان میں متعارف کرتے ہیں اور دُنیا میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں۔

DSC00063فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال کے پرنسپل سر رحیم اللہ نے FCPSسپورٹس گالہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد سکول ہذا کے سٹوڈنٹس کے اندر صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا کرنا ہے اور اُنہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی صورت میں ورزش کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سپورٹس گالہ میں 10کٹیگریز کے کھیلوں کے مقابلے ہونگےfcp2۔جو چار روز تک جاری رہیں گے۔کھیلوں میں مقابلے کے لئے سٹوڈنٹس کو تین گروپس میں تقسیم کئے گئے ہیں۔Aگروپ میں چھوٹے چھوٹے بچے Bگروپ میں جونئیر اورCگروپ میں سنئیر سٹوڈنٹس شامل ہیں۔اس موقع پر FCPSکے ریڈ اور بلیو ہاؤسزکے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں بلیو ہاؤس نے ریڈ ہاؤس کو شکست دے دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق