تازہ ترین

دریاموڑکہو دراسن کے مقام پر پل عبور کرتےہوئے باپ بیٹی دریا میں گرکر جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال کے موڑکھو میں دراسن کے مقام پر جماعت اسلامی کشم کا مقامی امیر شہاب الدین نماز جمعہ کے بعد پیدل پل عبور کرتے ہوئے اپنی بیٹی سمیت دریا میں گر کر جان بحق ہوگئے ۔ کشم اور دراسن کے درمیان سڑک کارابطہ سیر کے مقام پر گزشتہ ایک ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے اہالیان کشم کو یکے بعد دیگر دو پیدل عبور کرکے کا غ لشٹ سے ہوکرتحصیل ہیڈ کوارٹرز وریجون آنا پڑتا ہے۔ باپ بیٹی کی لاشوں کو بعد میں دریا سے برامد کرکے کشم میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردئیے گئے ۔ نماز جنازے میں جماعت اسلامی چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے بھی شرکت کی۔ آمدورفت ذیادہ ہونے کی وجہ سے دراسن پل کی حالت مخدوش ہونے کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں عینی شاہدوں کے مطابق باپ بیٹی پل کی خرابی کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔