تازہ ترین

چترال میں عرائض نویسوں نے پیٹیشن رائٹرز آرگنائزیشن چترال کے نام سے انجمن کی بنیاد رکھ لی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں عرائض نویسوں نے پیٹیشن رائٹرز آرگنائزیشن چترال کے نام سے انجمن کی بنیاد رکھ لی جس کے کنوینر سید احمد نواز شاہ نے چھ ماہ کے لئے عبوری کابینہ کا اعلان کردیاجس کے مطابق حیدر نواز کو صدر اور سرور خان کو نائب صدر مقررکردئیے گئے۔ دوسرے عہدیداروں میں آزاد محمد خان کو جنرل سیکرٹری ، شہزاد علی کو پریس سیکرٹری اورحمید الرحمن کو خزانچی مقرر کردئیے گئے ۔ اس موقع پر کنوینر نے عبوری کابینہ کو ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس تنظیم کو چھ ماہ کے اندر اندر ٹھوس بنیادوں پر استوار کردیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن افراد کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، وہ سب باصلاحیت ، ایماندار اور فرض شناسی کے حوالے سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔