تازہ ترین

چترالی عوام کے حقو ق کی تحفظ کے لئے نو جوانانِ چترال کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔نذیر احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع چترال کے صدر نذیر احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال ٹاؤن تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔سابقہ ادوار میں کسی عوامی نمائندے نے اس مسئلے کی طرف تو جہ نہیں دی۔ان نام نہاد سیاسی لیڈروں نے بجلی کے مسئلے کو صرف انتخابات کے دنوں میں اپنے منشور کی زینت بنائی۔ عملی کام کسی سیاسی لیڈر نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال نوجوانانِ چترال رمضان المبارک کے با بر کت مہینے میں بجلی کے نا روا لو ڈ شیڈنگ اور کئی دوسرے عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں دو دن مسلسل دھرنا دیا۔ لیکن کسی بھی سیاسی پارٹی ، ایسوسی ایشن ، پاور کمیٹی اور یونین کو اس مسئلے کا احسا س نہیں ہوا۔ بلکہ یہ لوگ خاموش تما شائی بنے رہے۔ جبکہ اپنے جائز حق کے لئے آواز اُٹھانے والے بے قصور اور معصوم نو جوانوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ ابھی کچھ گروپ ایک ادارے کے اوپر خواہ مخواہ دباؤ ڈال کر اپنے ذاتی اور پس پُشت سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے کو شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی چترال کو سیاست کی نظر نہ کی جا ئے اور اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے مہینے سے پہلے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے اور چترال ٹاؤن کے حقوق کے لئے نو جوانانِ چترال کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق