تازہ ترین

رہنمائی کرنے پر فلاحی تنظیم ROSE اسکے روح روا ہدایت اللہ کاانتہائی مشکور ہوں۔ہونیہار طالبہ نزاہت منہاس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)نزاہت منہاس بنت حاجی محمد ساکنہ چرون اویر نے گزشتہ سال بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی۔ایس۔سی کے اامتحان میں 467/550 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود تعلیمی سفر کو جاری رکھنا بذات خودایک دشوار کام ہے اور ان حالات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور پوزیشن حاصل کرنا گویا ایک خواب کی مانند ہے۔ نزاہت نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خواب کو شرمندہ تعمیر ہونے میں میر ی مدد اور رہنمائی کرنے پر میں فلاحی تنظیم ROSE اسکے روح روا ہدایت اللہ او ر اسے جڑے ہر اس شخص کی انتہائی مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھ جیسے کئی طلباء طالبات کو نا صرف بہترین رہنمائی فراہم کی بلکہ اانھیں مالی سہارا دیکر اس قابل بنایا کہ وہ نہ صرف بڑے خواب دیکھے بلکہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنائے۔ ROSE کی مدد کے بغیر میرے لئے اس سنگ میل کو عبور کرنا ناممکن تھا۔ میری طرح چترال کے طلباء طالبات جن میں علم حاصل کرنے کی لگن ہو اور ان میں کچھ کردیکھانے کا جذبہ موجودہو مگر وہ مالی دشواریوں کے سبب اعلی تعلیم کو ایک ناممکن ہدف سمجھتے ہو وہ بلا تفریق مذہب ، براداری ، قومیت اور جنس کے اس ادارے سے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ اگرچترال میں اسی طرح کے چند اور ادارے موجود ہو اور ااس ادارے کے روح روا اور اس سے جڑے دوسرے لوگوں کی طرح کا جذبہ لیکر آگے آئے اور اسی طرح کا عملی قدم اٹھائیں تو وہ دن دور نہیں کہ یہ خطہ علمی لحاظ سے بغداد ثانی بن سکتا ہے ۔ آخر میں میں تمام مخیر خواتین و حضرات سے درخواست کرتی ہوں کہ ROSE کیساتھ تعاؤن کر ے اور اپنے عطیات اور زکواۃ اس ادارے کو دیں تاکہ مزید طلباء طالبات علم کی روشنی سے منور ہوسکے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق