تازہ ترین

شہیدبینظیر بھٹویونیورسٹی کے بی اے /بی ایس سی اور بی کام کے امتحانات مورخہ 17مئی سے شروع ہونگے

چترال(پ ر) کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شیرینگل کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکوورہ یونیورسٹی نے بی اے /بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات برائے2016مورخہ 17مئی 2016سے شروع ہونگے۔اعلامیے کے مطابق تمام امور آخری مراحل میں ہیں اور اس سلسلے میں تمام پرائیویٹ امیدواروں کے رول نمبر سلپ ان کے مستقل پتوں پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے گئے ہیں جبکہ ریگولر اور لیٹ کالج طلباء اپنے رول نمبر سلپ اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔اعلامیے میں مزید واضاحت کی گئی ہے کہ 13مئی 2016رول نمبر سلپ موصول نہ ہونے کی صورت میں امیدوار اپنے داخلہ کے ثبوتوں کے ساتھ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس چترال یا ایگزامینشین سیکشن مین کیمپس دیرسے رابطے کریں تاکہ انہیں مثنیٰ (duplicate) رول نمبر سلپ جاری کیاجاسکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق