تازہ ترین

دیر بالا میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ؛ارندو میں سیکورٹی پوسٹوں پر حملہ کرنیوالے افراد گرفتار

چترال (نیوز ڈیسک) پولیس کے سی ٹی ڈی برانچ نے ایک کاروائی کے دوران تین مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں پولیس کے انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران تین تحریب کاروں گل زادہ ولد رحیم ، عمر حیات ولد عمر خان اور احسان ولد شیر زادہ ساکنان شارٹ کس ڈوگدرہ کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد چند سال قبل دیر بالا میں حیاگے مسجد پر چند سال قبل خود کش حملے اور ضلع چترال میں ارندو کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھے اور واردات کے بعد روپوش ہو چکے تھے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔