تازہ ترین

شیاقوٹیک کے زنانہ ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے کا منصوبہ تعطل کاشکار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) شیاقوٹیک گاؤں ضلع چترال میں زنانہ ہائی سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دینے کا منصوبہ عر صہ دراز سے تعطل کا شکار ہے۔ ہائیر سکینڈ ری سکول کے 90% تعمیراتی کام مکمل ہونے کے با وجود گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیاقوٹیک کی آپ گریڈیشن سات سالوں سے غیر ضروری تعطل کا شکار ہے۔ مذکورہ سکول کی تعمیراتی کام میں غیر ضروری تاخیر سے طالبات میٹرک سے آگے تعلیم جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔پورے تحصیل چترال میں صرف ایک گرلز ڈگری کالج مو جود ہے ۔ چترال کے تمام ہائی سکولوں سے فارغ طالبات اسی ایک ڈگری کالج سے استفادہ کرتے ہیں۔ جہاں سیٹ مختلف گورنمنٹ اورپرائیوٹ سکولوں سے آئے ہو ئے طالبات کی تعداد کی نسبت نا کافی ہو نے کی بنا پر محدود پیمانے پر داخلہ دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے بڑ ی تعدا د میں قوم کی بچیاں زیور تعلیم سے محروم رہ جا تی ہیں اور انکے میٹرک سے آگے کی تعلیمی سلسلہ منقطع ہو جا تا ہے۔موجودہ حکومت کی تعلیمی ایمر جنسی پالیسی کے سنہری اُصول کے مطابق متذکرہ گر لز ہائیر سکینڈ ری سکول شیاقوٹیک چترال کے بقیہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرانے کا عوامی مطالبہ ہے۔ متذکرہ مسئلے کے حل کے سلسلے میں کئی عوامی نمائندگان کو بار بار یاد دہانی کرائی گئی مگر اب کوئی پیش رفت نہ ہو سکا۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہو ئے علاقے کے وی سی ناظم حیات الرحمن نے کہا کہ سکول کی اپ گریڈیشن میں غیر ضروری تعطل کی وجہ سے علاقے کے کثیر تعداد میں طالبات میٹرک سے آگے تعلیم جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہائی سکول کے بقیہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے۔بطور ہائی سکینڈری سکول شیاقوٹیک چترال میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کیا جا ئے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔