تازہ ترین

ایس آرایس پی کی طرف سے دروش کے مختلف سکولوں میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اطالوی حکومت کے مالی تعاون بواسطہ( پی پی آر۔پی پی اے ایف)پراجیکٹ کے تحت ایس آر ایس پی چترال نے دروش کے مختلف سکولوں میں سہ روزہ تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیاجس میں پرائمری اسکول کے بچوں ،اساتذہ اور پی ٹی سی کے ممبران کو صحت و صفائی کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ مختلف قدرتی ،غیر قدرتی آفات کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں تربیت دی گئی ۔چونکہ ایس آر ایس پی اس امر سے خوب واقف ہے کہ حالیہ زلزلے میں ہمارے پھول جیسے بچوں کی زندگیوں پر کتنے بُرے اثرات چھوڑے ہیں۔ اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے پی پی آر پروگرام کے تحت دروش 1میں 6اور دروش 2کے 6اسکولوں میں 360سے ذیادہ بچوں اور بچیوں کو منتخب کیا گیا تھا جس میں ہر سکول میں 30شرکاء کو مدعو کیا گیا۔ مجموعی طور پر 6زنانہ اسکولوں اور 6مردانہ اسکولوں میں بچوں اور بچیوں کو تربیت دی گئی۔ٹریننگ کے اختتام پر اسکول کے اساتذہ اور دوسرے شرکاء نے اسکولوں میں حفظان صحت کے اصولوں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایس آر ایس پی کی طرح دوسرے ادارے بھی بچوں کی تربیت کے اس عمل میں شامل ہو جائیں ۔شرکاء نے مزید ایسے تربیتی ورکشاپز منعقد کرنے پر زور دیتے ہوئے ایس آر ایس پی کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق