تازہ ترین

بہت جلد گرم چشمہ میں نادرا کا آفس کھولا جائیگا۔ایم این اے شہزادہ افتخار الدین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے لوکل میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہاکہ گذشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثارکے ساتھ اُن کی ایک نشست میں چوہدری نثار نے انکی درخواست پر گرم چشمہ میں نادرا آفس برانچ کھولنے کی منظوری دیدی ہے۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں چند مہینے پہلے ایک مراسلہ وزارت داخلہ کو بھیجا تھا اورقومی اسمبلی میں بھی اس مسئلے کو اُٹھایا تھا۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ گرم چشمہ نادار آفس قائم ہونے کے بعد علاقے کے عوام کو انکی دہلیز پرقومی شناختی کارڈ میسر ہونگے۔شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ چترال کے چار بین علاقوں کیلئے سڑکوں کی تعمیر مستقبل قریب میں شروع کیا جارہا ہے۔جن میں چترال مستوج شندورروڈ،بونی تورکہو،چترال گرم چشمہ ،چترال بمبوریت اور ساتھ چکدرہ سے چترال تک سڑک کو بھی توسیع دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا پروگرام موڑکہو روڈ کی پختگی اور توسیع ہے جس کے وہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔